Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی لندن میں گھر میں آگ لگنے سے 4 بچے دم توڑ گئے

Now Reading:

جنوبی لندن میں گھر میں آگ لگنے سے 4 بچے دم توڑ گئے

لندن: جنوبی لندن کے علاقے سوٹن میں گھر میں آگ لگنے سے چار بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے شہر لندن کے علاقے سوٹن میں گھر میں آگ لگ گئی جس میں جھلس کر 4 بچے دم توڑ گئے ہیں۔

شہر کے فائر کمشنر اینڈی رو کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ نے جلدی سے پہنچ کر بچوں کو گھر کے اندر تلاش کیا جس کے بعد زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا میں جمپنگ کیسل نے 4 بچوں کی جان لے لی

Advertisement

فائر کمشنر اینڈی رو کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی آٹھ فائرانجن سمیت 60 فائرفائٹرز کو فوری جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا تھا جس کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اینڈی رو نے کہا کہ فائر فائٹر کو جائے وقوعہ پر پہنچ کر پورے گراؤنڈ فلور پر شدید آگ کا سامنا تھا تاہم واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں، یہ ایک ایسا واقعہ ہے جس نے سب کو گہرے دکھ کے ساتھ بے حس کردیا ہے۔

دوسری جانب میٹر پولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ سوٹن کے ایک گھر میں آگ لگنے سے ہلاک ہونے والے چاروں بچے آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں تاہم ان کے رشتہ داروں کو باخبر کردیا گیا ہے اور انہیں ہر ممکنہ مدد فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ہر 25 منٹ میں ایک بھارتی خاتون کی خود کشی

Advertisement

واضح رہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے لیکن تحقیقات جاری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈونیشیا میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 34 افراد جاں بحق
عالمی سطح پر بھارتی غذائی اشیاء پر پابندی عائد
رفح میں کسی بڑے فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے، امریکہ
’حج سیزن میں ڈرونز اور فضائی ٹیکسیاں استعمال ہوں گی’
حماس یرغمالیوں کو رہا کرے تو کل ہی جنگ بندی ہوجائے گی، امریکی صدر
افغانستان میں شدید بارش اور سیلاب سے 60 افراد جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر