Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیرو میں فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 اہلکار ہلاک

Now Reading:

پیرو میں فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 اہلکار ہلاک

جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرو کی فضائیہ نے تصدیق کی ہے کہ فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کے عملے کے پانچ ارکان جو منگل سے لاپتہ تھے بدھ کو لیما کے علاقے میں مردہ پائے گئے ہیں۔

فضائیہ نے ایک بیان میں کہا  ہےکہ مسلح افواج  نے لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کو تلاش  کرلیا ہے۔ہیلی کاپٹر نے منگل کی دوپہر لیما کے جارج شاویز بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی۔

ایم آئی 171 ایس ایچ  ہیلی کاپٹر کا لیما سے تقریباً 70 کلومیٹر مشرق میں واقع میونسپلٹی سان میٹیو کے قریب رابطہ منقطع ہو گیا تھا ، جس کے بعد حکام نے فضائی اور زمینی تلاش شروع کر دی جو خراب موسم کی وجہ سے معطل کر دی گئی تھی۔

پیرو کے صدر پیڈرو کاسٹیلو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اہلکاروں کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  انہوں نے فرض کی ادائیگی میں اپنی جانیں دیں۔

Advertisement

واقعے کی وجہ  جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر