Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین میں سخت لاک ڈاؤن نافذ، لاکھوں افراد گھروں میں محصور

Now Reading:

چین میں سخت لاک ڈاؤن نافذ، لاکھوں افراد گھروں میں محصور

چین نے گزشتہ رات شمالی شہر شیان میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا جس سے ایک کروڑ 30 لاکھ افراد گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

ونٹر اولمپکس 2022 سے چند ہفتے قبل کورونا کے بڑھتے کیسز نے چینی حکام میں پریشانی کی لہر دوڑا دی ہے۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق شیان شہر کے حکام نے تمام شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کا حکم دیا ہے۔ صوبہ شانکسی کا دارالحکومت شیان صنعتی مرکز کی حیثیت بھی رکھتا ہے۔

احکامات کے تحت انتہائی ضروری وجوہات کی بنا پر ہی گھر سے باہر نکلنے کی اجازت ہوگی ہے جبکہ شہر میں آنے جانے والی ہر قسم کی ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد ہے۔ ہر دوسرے دن گھر میں سے صرف ایک شخص اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لیے باہر جا سکے گا۔

Advertisement

احکامات کے جاری ہونے کے بعد سپر مارکیٹس میں شہریوں کا رش لگ گیا جو سخت لاک ڈاؤن کی پریشانی میں اشیائے ضرورت کی خریداری کر رہے تھے۔

شیان شہر کے حکام کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 63 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ایک ہفتے میں کورونا کیسز کی تعداد 211 ہوگئی ہے۔

تجارتی مرکز شنگھائی کے قریب مشرقی صوبے جیجانگ کے متعدد شہروں میں بھی کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں تاہم احتیاطی تدابیر کی غرض سے مخصوص مقامات میں ٹارگٹیڈ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

چین نے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات اپنائے ہیں جن میں لاک ڈاؤن کا نفاذ اور بڑے پیمانے پر شہریوں کے ٹیسٹ شامل ہیں جبکہ ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Advertisement

چینی حکام کے مطابق ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 4 ہزار 6 سو 36 افراد ہلاک جبکہ ایک لاکھ 6 سو 44 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈونیشیا میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 34 افراد جاں بحق
عالمی سطح پر بھارتی غذائی اشیاء پر پابندی عائد
رفح میں کسی بڑے فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے، امریکہ
’حج سیزن میں ڈرونز اور فضائی ٹیکسیاں استعمال ہوں گی’
حماس یرغمالیوں کو رہا کرے تو کل ہی جنگ بندی ہوجائے گی، امریکی صدر
افغانستان میں شدید بارش اور سیلاب سے 60 افراد جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر