Advertisement
Advertisement
Advertisement

کروشیا کے وزیراعظم کی صدر کے بیان پر یوکرائن سے معذرت

Now Reading:

کروشیا کے وزیراعظم کی صدر کے بیان پر یوکرائن سے معذرت

کروشیا کے وزیراعظم آندریژ پلینکووچ نے صدر زوران میلانووچ کے بیان پر یوکرائن سے معذرت طلب کی ہے۔

کروشین وزیراعظم پلینکووچ نے قومی صدارتی کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ صدر میلانووچ کا بیان کہ ’’یوکرائن اور روس کے درمیان کشیدگی میں اضافے کی صورت میں کروشیا اپنے فوجیوں کو واپس بُلا لے گا، حقیقت کا عکاس نہیں ہے‘‘۔

 

کروشین وزیراعظم کے مطابق یوکرائن میں پہلے سے ہی اُن کا کوئی فوجی موجود نہیں ہے۔ پولینڈ میں موجود یوکرائنی فوجی بھی گزشتہ دنوں واپس لوٹ آئے ہیں۔

Advertisement

صدر میلانووچ کے بیان کے ردعمل میں وزیراعظم پلینکووچ نے کہا ہے کہ صدر میلانووچ نے بعض غیر حقیقی بیانات جاری کیے ہیں اور ان بیانات کا زغرب پالیسی سے قطعاً کوئی تعلق نہیں ہو سکتا۔ صدر میلانووچ کے الفاظ پر کہ یوکرائن ایک پس ماندہ ملک ہے، وہ یوکرائن سے معافی چاہتے ہیں۔

یوکرائن کے یورپی یونین سے مدد نہ لینے سے متعلق بیانات کو بھی غیر حقیقی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم پلینکووچ نے کہا ہے کہ یورپی یونین اِس وقت تک یوکرائن کو 17 بلین یورو عطیے اور قرضے کی صورت میں فراہم کر چکی ہے۔

اُنہوں نے خطاب کے دوران صدر میلانووچ کے کسی روسی شخصیت سے رابطے کا خیال ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں لگتا ہے کہ بیانات جاری کرتے وقت صدر میلانووچ کی شُوگر بڑھی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ کروشیا کے صدر میلانووچ نے کہا تھا کہ یوکرائن اور روس کے درمیان جنگ چھِڑنے کی صورت میں ہم نیٹو میں موجود تمام کروشین فوجیوں کو واپس بُلا لیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ نیٹو میں یوکرائن کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ یوکرائن نہ تو کوئی اقتصادی پیش رفت دِکھا رہا ہے اور نہ ہی یورپی یونین سے مدد حاصل کر پا رہا ہے۔ یہ ملک پسماندہ ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر