Advertisement
Advertisement
Advertisement

امارات نے حوثی باغیوں کا حملہ ناکام بنادیا

Now Reading:

امارات نے حوثی باغیوں کا حملہ ناکام بنادیا

امارات نے حوثی باغیوں کا حملہ ناکام بنادیا

متحدہ عرب امارات کی ایئر ڈیفنس نے حوثی باغیوں کی جانب سے دو میزئل حملوں کو ناکام بنانے کا دعوہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے ملک پر داغے گئے دو میزائلوں کو ناکام بنادیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق میزائلوں کو ابوظہبی میں تباہ کیا گیا ہے جس کے تباہ ہونے کے بعد کسی شہری کے زخمی ہونے یا نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حوثی باغیوں کے ابو ظہبی میں ڈرون حملے، پاکستانی شہری سمیت 3 افراد ہلاک

Advertisement

وزارت دفاع کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہم ہرطرح سے اپنے ملک کے دفاع کے لیے تیار ہیں اور ریاست کو ہر طرح کے حملوں سے بچانے کے لیے ضرروی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں حوثی باغیوں نے ابوظہبی میں مختلف تنصیبات کو ممکنہ طور پر نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

اس حوالے سے حوثی باغیوں کے ترجمان نے یہ دعوی کیا تھا کہ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے اندر فوجی آپریشن کیا ہے جبکہ اس حوالے سے انہوں نے تنصیبات ظاہر نہیں کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا حوثی باغیوں کو دوبارہ دہشتگرد قرار دینے پر غور

Advertisement

دوسری جانب گذشتہ دنوں امریکا نے حوثی باغیوں کو دوبارہ دہشگرد قرار دینے پر غور شروع کردیا ہے جبکہ اس حوالے سے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ دوبارہ حوثی باغیوں کو دہشت گرد قرار دینے پر سوچ بچار کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ صدر جو بائیڈن نے صدارتی منصب سنبھالنے کے بعد حوثیوں کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست سے خارج کر دیا تھا جبکہ ان کی حکومت امن مذاکرات شروع کرنے اور یمن میں آٹھ سالہ طویل جنگ کو ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
مکہ مکرمہ، جدید ترین شاہ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کر دیا گیا
بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا،ٹرمپ کا دعویٰ ،مودی سرکار یقین دہانی سے مکرگئی
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر