
اسپین کے ایک اولڈ ہاؤس میں آتش زدگی کے باعث 6 افراد زندہ جل گئے جب کہ 2 شدید زخمی ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسپین کے مشرق میں واقع شہر ویلینسیا کے ایک اولڈ ہاؤس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا جنہوں نے اولڈ ہاؤس میں موجود 71 لوگوں کو بحفاظت نکال لیا۔
طبی عملے نے ابتدائی طور پر 5 افراد کی ہلاکت اور 3 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تاہم بعد میں شدید زخمیوں میں سے ایک اور شخص دم توڑ گیا۔
حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں جن کی عمریں 67 سے 95 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں۔
ویلینیسا کے مقامی حکام نے 6 افراد کی ہلاکت پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔
علاقے کی میئر امپارو اورٹس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے عمارت بری طرح متاثر ہوئی ہے، اس لئے وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ عمارت اب بھی لوگوں کے لیے رینے کے قابل ہے یا نہیں۔
ابتدائی رپورٹس میں آگ لگنے کی وجہ کسی کمرے میں پیدا ہونے والے برقی نقص کو قرار دیا جارہا ہے تاہم امپارو اورٹس کا کہنا ہے کہ ابھی اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔
اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے بھی ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News