
بھارتی ریاست بنگال کے سابق وزیر اعلیٰ مودی سرکار کی جانب سے اعلان کردہ ااعلیٰ ترین سول اعزاز ٹھکرادیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار نے مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلی بدھادیب بھٹاچاریہ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ملک کے تیسرے اعلیٰ ترین سول پدما بھوشن سے نوازنے کا اعلان کیا تھا۔
بدھادیب بھٹاچاریہ نے ایوارڈ لینے سے انکار کردیا ہے۔
مزید پڑھیے: بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتھی بھی مودی پر برس پڑے
سابق بھارتی وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ میں پدم بھوشن ایوارڈ کے بارے میں کچھ نہیں جانتا اور نہ ہی کسی نے مجھے اس کے بارے میں بتایا ہے۔ اگر مجھے پدم بھوشن سے نوازا گیا ہے تو میں اسے نامنظور کرتا ہوں۔
بدھا دیب بھٹاچارجی کی جانب سے پدم بھوشن ایوارڈ کو قبول نہ کرنے کے بعد ملک کے سنجیدہ سیاسی حلقوں میں نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔
اعزاز لینے سے انکار پر کانگریس پارٹی کے مرکزی رہنما جے رام رمیش نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ بدھا دیب بھٹاچارجی نے ٹھیک فیصلہ کیا ہے، اس اقدام سے وہ آزاد رہنا چاہتے ہیں نہ کہ غلام۔
مزید پڑھیے: مودی سرکار کو اقلیتوں کے خلاف برتاؤ پر ایک اور جھٹکا
بدھا دیب بھٹاچارجی کا تعلق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں کئی دہائیوں تک بر سر اقتدار رہنے والی سیاسی جماعت کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسٹ سے ہے۔
بدھا دیب بھٹاچارجی 2002 سے 2011 تک ریاست بنگال کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News