Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلیک آؤٹ کا خدشہ، انڈونیشیا نے کوئلے کی برآمدات پر پابندی لگا دی

Now Reading:

بلیک آؤٹ کا خدشہ، انڈونیشیا نے کوئلے کی برآمدات پر پابندی لگا دی

انڈونیشیا نے گھریلو صارفین کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے  جنوری میں کوئلے کی برآمدات پر پابندی لگا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   وزارت توانائی کے ایک سینئر اہلکار نے کوئلے کی برآمدات پر پابندی سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ  گھریلو صارفین کو بجلی فراہم کرنے والے پاور پلانٹس میں کم سپلائی بڑے پیمانے پر بلیک آؤٹ کا باعث بن سکتی ہے۔

جنوب مشرقی ایشیائی ملک انڈونیشیاتھرمل کوئلے کا دنیا کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے جس نے 2020 میں تقریباً 400 ملین ٹن  کوئلہ برآمد کیا تھا۔ اس کے سب سے بڑے گاہک چین، بھارت، جاپان اور جنوبی کوریا ہیں۔

انڈونیشیا میں ایک نام نہاد پالیسی نافذ ہے جس کے تحت کوئلے کے کان کنوں کو سالانہ پیداوار کا 25 فیصد ریاستی یوٹیلیٹی کو 70 ڈالر فی ٹن کے حساب سے فراہم کرنا ہوتا ہے  جو کہ موجودہ مارکیٹ کی قیمتوں سے نہایت کم ہے۔

وزارت توانائی میں ڈائریکٹر جنرل معدنیات اور کوئلہ رضوان جمال الدین کہتے ہیں کہ   اگر کوئلے کی برآمد پر پابندی نہ لگائی جائے تو 10 ہزار 850 میگاواٹ کے تقریباً 20 پاور پلانٹس بند ہو جائیں گے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں  اگر سٹریٹجک اقدامات نہ کیے گئے تو بڑے پیمانے پر بلیک آؤٹ ہو سکتا ہے۔

رضوان نے کہا کہ پاور پلانٹس کو ہر ماہ کوئلے کی سپلائی 25 فیصد سے کم تھی، اس لیے سال کے آخر تک   کوئلے کے ذخیرے کا خسارہ تھا جس کے سبب پابندی لگائی گئی۔

 انہوں نے کہا کہ پابندی  سے متعلق اندازہ 5 جنوری کے بعد کیا جائے گا۔

دوسری جانب انڈونیشین کول مائننگ ایسوسی ایشن ( آئی سی ایم اے) نے وزیر توانائی سے برآمدات پر  پابندی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے  کہا کہ پابندی کاروباری برادری سے بات کیے بغیر عجلت میں عائد کی گئی۔

آئی سی ایم اے کے چیئرمین نے کہا کہ وسیع پیمانے پر برآمد ات پر پابندی لگ بھگ 38 سے 40 ملین ٹن کی ماہانہ کوئلے کی پیداوار کو متاثر کرسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں میں انڈونیشیا نے جنوری کے مہینے میں تقریباً 30 ملین ٹن کوئلہ برآمد کیا  تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر