Advertisement
Advertisement
Advertisement

اومیکرون کے ریکارڈ کیسز سے نئے ویریئنٹس کے خطرات میں کئی گُنا اضافہ

Now Reading:

اومیکرون کے ریکارڈ کیسز سے نئے ویریئنٹس کے خطرات میں کئی گُنا اضافہ

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ تیزی سے بڑھتے اومیکرون کیسز نے کورونا وائرس کے مزید نئے اور خطرناک ویریئنٹس سامنے آنے کے خطرات میں کئی گُنا اضافہ کیا ہے۔

گزشتہ دنوں میں امریکا، برطانیہ، فرانس اور آسٹریلیا میں کورونا کے ریکارڈ کیسز سامنے آئے ہیں۔

منگل کو برطانیہ میں پہلی بار روزانہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی، فرانس میں دو لاکھ 70 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے مگر امریکا میں تو یہ تعداد 10 لاکھ 80 ہزار 211 کیسز تک پہنچ گئی جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

تیزی سے ساخت تبدیل کرتا اومیکرون ویریئنٹ اس وقت سب سے تیزی سے پھیلنے والی قسم ہے اور امریکا میں سال کے آخر میں رپورٹ ہونے والے 59 فیصد کیسز کی وجہ اومیکرون ہی ہے۔

Advertisement

دنیا بھر میں اومیکرون کے باعث اموات اور ہسپتال میں داخل ہونے کی کم شرح سے یہ امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ یہ موسمی بیماری میں تبدیل ہو سکتا ہے تاہم عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ صورتحال اس کے برعکس ہے۔

فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی سینئر ایمرجنسیز آفیسر کیتھرین اسمال وڈ کا کہنا ہے کہ اومیکرون جتنا زیادہ پھیلتا ہے اتنی ہی تیزی سے شکل تبدیل کرتا رہتا ہے جس سے عین ممکن ہے کہ کوئی نیا ویریئنٹ سامنے آ جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب اومیکرون مہلک ہو رہا ہے، یہ اموات کا باعث بن سکتا ہے جو ڈیلٹا کے مقابلے میں شاید کم ہوں لیکن نجانے اگلی قسم کتنی خطرناک ثابت ہو۔

کچھ ایسی ہی صورت اس وقت برطانیہ میں دیکھی جا رہی ہے جہاں حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ منگل کو ہسپتالوں میں عملے کی کمی کے باعث ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے اور سنگین صورتحال والے علاقوں میں فوج اور طبی رضاکاروں کی مدد سے عملے کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
سندھ میں پولیو مہم کا آغاز، وفاقی وزیر صحت نے افتتاح کیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر