Advertisement
Advertisement
Advertisement

یو اے ای سے شراکت داری مشرق وسطیٰ کو بدل دے گی، اسرائیلی صدر

Now Reading:

یو اے ای سے شراکت داری مشرق وسطیٰ کو بدل دے گی، اسرائیلی صدر

اسرائیلی صدر ہرزوگ  نے آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات کے تاریخی دورے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  صدر ہرزوگ اتوار کو  ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر متحدہ عرب امارات جائیں گے، جو کسی  بھی اسرائیلی صدر کا خلیجی ریاست کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔

اسرائیلی صدر اپنے دورے کے دوران شیخ محمد بن زید، یو اے ای کے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زید، دبئی کے حکمران وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم، اعلیٰ سرکاری حکام اور یہودی برادری کے افراد سے ملاقات کریں گے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ پیر کو دبئی ایکسپو 2020 میں اسرائیل کے قومی دن کا افتتاح بھی کریں گے۔

ہرزوگ نے ​​منگل کو  اپنے ایک بیان میں کہا کہ  ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم کسی اسرائیلی صدر کا متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ کر کے تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اہم دورہ ایسے وقت میں ہے جب اسرائیلی اور اماراتی اقوام ایک نئے مشترکہ مستقبل کی بنیاد ڈالنے میں مصروف ہیں۔

اسرائیلی صدر کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ ہماری جرات مندانہ نئی شراکت داری مشرق وسطیٰ کو بدل دے گی اور پورے خطے کو متاثر کرے گی۔

ہرزوگ نے کہا کہ ہم ایک امن پسند قوم ہیں  اور ہم مل کر ’ابراہم معاہدے ‘کے امن کے تاریخی دائرے کو وسعت دیں گے اور اپنے بچوں کے لیے ایک بہتر، زیادہ روادار  اور محفوظ دنیا بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر