
صومالیہ ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہر کی ایمبولینس سروسز کے سربراہ نے بتایا کہ بدھ کو صومالی دارالحکومت موغادیشو میں ہوائی اڈے کی طرف جانے والی سڑک پر ایک کار بم دھماکہ ہوا، جس میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔
موغادیشو کے رہائشی محمد عثمان نے بتایا کہ دھماکے سے مسجد کی دیواروں اور چھت کو نقصان پہنچا جس میں وہ نماز پڑھ رہے تھے۔
انہوں نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ جب میں مسجد سے باہر آیا تو میں نے دیکھا کہ کئی پرانے مکانات گرے ہوئے ہیں اور انسانی جسم کے اعضاء سڑک پربکھرے ہوئے ہیں۔
عثمان نے مزید بتایا کہ ہر طرف تباہ شدہ کاریں، رکشے جل رہے تھے ، صرف ایک منٹ میں یہ سب اور انسانی جانوں کا ضیاع ہوا، تاہم میں بچ گیا۔
محمد عثمان نے بتایا کہ انہوں نے جائے وقوعہ پر نو افراد کی لاشیں دیکھی ہیں تاہم ایمبولینس سروس کے ڈائریکٹر عبدالقادر عبدالرحمن نے مرنے والوں کی تعداد آٹھ بتائی ہے۔
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ بم دھماکے کا ذمہ دار کون ہے نہ ہی کسی دہشتگرد تنظیم کی جانب سے اس کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News