Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرائن تنازع: امریکی فوج کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

Now Reading:

یوکرائن تنازع: امریکی فوج کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

امریکی صدر نے فوج کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سیکرٹری دفاع لائٹ آسٹن کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی ہدایت پرفوج کوہائی الرٹ پر رکھا ہے، صورت حال کشیدہ ہوئی تو8500 امریکی اہلکار یورپ بھیجیں گے۔

Advertisement

سیکریڑی دفاع کے مطابق امریکی فوجیوں کومشرقی یورپ میں تعیناتی کے لیے الرٹ کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترجمان پینٹاگون کا کہنا ہے کہ روس کی یوکرائن اوربیلاروس کی سرحد پرنقل وحرکت تشویش کاباعث ہے تاہم ابھی فوجیوں کویورپ بھیجنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ترجمان پینٹاگون کے مطابق نیٹواتحادیوں کی مشاورت سے فوج کو یورپ بھیجا جائے گا۔ پینٹاگون نے روس کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی میں کمی کے کوئی آثار دکھائی نہیں دے رہے جبکہ روس کی جانب سے یوکرائن سرحد پر فوجیوں کو جمع کرنا جاری رکھا ہوا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ یوکرائن تنازعے کو لے کر روس اور امریکا کے کے درمیان شروع ہونے والی لفظی جنگ اب عملی اقدامات میں بدلنے لگی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے روس کے خلاف مہلک ہتھیاروں کی 90 ٹن وزنی کھیپ یوکرائن پہنچادی ہے جس کے بعد خطے میں جنگ کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرائن تنازع؛ برطانیہ فضول باتیں پھیلانا بند کرے، روس

یاد رہے کہ روس بارہا یہ باور کراچکا ہے اس کا یوکرائن پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں ہے تاہم وہ اپنے دفاع کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر