Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جرمنی کا ہتھیاروں کی فروخت سے انکار مایوس کن ہے، یوکرائن

Now Reading:

جرمنی کا ہتھیاروں کی فروخت سے انکار مایوس کن ہے، یوکرائن

یوکرائن نے جرمنی کی جانب سے ہتھیاروں کی فروخت سے انکار کیے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

یوکرائنی وزیر خارجہ دیمترو کولیبا نے اپنے ایک بیان میں برلن انتظامیہ کی جانب سے خطے کی موجودہ صورتحال کے باوجود یوکرائن کو دفاعی سازوسامان فراہم کرنے سے انکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی نے ہمیں مایوس کیا ہے۔

یوکرائن کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا نے کہا کہ وہ 2014ء سے اب تک جرمنی کی جانب سے یوکرائن کی حمایت اور روس اور یوکرائن کے درمیان مسلح تنازع کے معاملے میں اس کے سفارتی اقدامات کے شکر گزار ہیں تاہم جرمنی کے موجودہ بیانات مایوس کن ہیں جو ہماری حمایت و تعاون کے برخلاف ہیں۔

یوکرائن کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا کا  کہنا ہے کہ جرمنی کی طرف سے ان کے ملک کو ہتھیار فروخت کرنے سے انکار مایوسی کا سبب بنا ہے۔

Advertisement

وزیر خارجہ دیمترو کولیبا کا کہنا ہے کہ روس کے خلاف مغرب کا اتحاد پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ کولیبا نے کہا کہ ہم روس پر قابو پانے کے لیے بھرپور کوششیں صرف کر رہے ہیں، جرمن شراکت داروں کو ایسے الفاظ اور اقدامات سے اس اتحاد کو نقصان پہنچانے اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی یوکرائن پر کسی  نئے حملے کے لیے حوصلہ افزائی کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ جرمن چانسلر اولاف شولز اور وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے گزشتہ دنوں یوکرائن کو ہتھیار فروخت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہر تین میں سے ایک بھارتی نوجوان بے روزگار ہے، رپورٹ
امریکہ، یونیورسٹیز میں اسرائیل مخالف مظاہرے، 100 طلبہ گرفتار
صدارتی الیکشن میں مداخلت پر ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فرد جرم عائد
خون کا عطیہ دینے والے افراد کو خوشخبری سنادی گئی
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر