
افغانستان کے مغربی شہر ہرات میں دھماکا، چھ افراد ہلاک
کابل: افغانستان کے مغربی شہر ہرات میں دھماکے سے کم از کم چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ شہر ہرات میں منی وین میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور نو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی ہےاور ابھی تک کسی گروپ نے بھی دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے جبکہ زخمیوں میں تین افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کے صوبے ننگرہار میں دھماکا، بچوں سمیت 9 افراد ہلاک
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں بھی دھماکا ہوا تھا جس میں معصوم بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
افغان میڈیا کے مطابق ننگرہار کے مقامی حکام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے شامل تھے جبکہ 4 بچے بھی دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ گذشتہ سال اگست میں طالبان کی جانب سے کابل پر کنٹرول کے بعد سے افغانستان میں دھماکوں اور حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں کئی کی ذمہ دار اسلامک اسٹیٹ نے قبول کی ہے۔
ان حملوں نے افغانستان میں طالبان کی نئی انتظامیہ کے سیکیورٹی چیلنجز کو بڑھا دیا ہے جبکہ افغانستان معاشی بحران کا بھی شکار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News