Advertisement

کورونا کا پھیلاؤ ؛بھارت میں بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں توسیع

دنیا بھر میں کورونا کی صورت حال کے پیش نظر بھارت نے بین الالقوامی پروازوں پر پابندیوں میں توسیع کردی ہیں۔

بھارتی سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ملک بھر میں 28 فروری تک تمام شیڈولڈ غیر ملکی مسافر پروازیں معطل رہیں گی۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے اس سے قبل 31 جنوری تک غیر ملکی مسافر پروازوں پر پابندی لگائی تھی ۔

دوسری جانب بھارت میں ایک روز میں 2 لاکھ 89 ہزار سے افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جب کہ ایک دن میں 441 افراد اس وبا کے ہاتھوں لقمہ اجل بنے ہیں۔

بھارتی حکام کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 15 فیصد سے زائد رہی ہے۔

Advertisement

اس وقت بھارت میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 18 لاکھ 31 ہزار سے زائد ہے۔

بھارت میں 15 سے 18 سال کے نوجوانوں کی ویکسینیشن کی جارہی ہے۔

گزشتہ روز بھارت کے وزیر مملکت برائے صحت من سُکھ منداویا نے اپنی ٹویٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ملک میں 15 سے 18 سال کی عمر کے 50 فیصد بچے ویکسین کی پہلی خوراک لگواچکے ہیں۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح بتدریج کم ہورہی ہے لیکن ایسے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جن کی حالت تشویشناک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں فائرنگ، 4 پولیس اہلکار ہلاک
کینیا میں ڈیم پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 120 سے تجاوز کر گئی
چین نے چاند کے پوشیدہ حصوں تک پہنچنے کا اعلان کر دیا
کینیڈا میں خالصتان زندہ باد کی گونج
عالمی عدالت سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
مودی سرکار کا بھارت میں صاف اور شفاف الیکشن کا دعویٰ جھوٹا قرار
Next Article
Exit mobile version