Advertisement
Advertisement
Advertisement

یمن جانیوالے بحری جہاز پر عرب عسکری اتحاد نے قبضہ کرلیا، حوثی دعویٰ

Now Reading:

یمن جانیوالے بحری جہاز پر عرب عسکری اتحاد نے قبضہ کرلیا، حوثی دعویٰ

یمن کی بندرگاہ کی طرف ایندھن لے جانے والے بحری جہاز پر سعودی عسکری اتحاد نے مبینہ طور پر قبضہ کرلیا۔

یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے کیے گئے اِس دعوے کے مطابق سعودی عرب کی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد نے مبینہ طور پر ایک مال بردار بحری جہاز پر قبضہ کرلیا ہے۔

حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ بحری جہاز ایندھن لے کر یمن کی بندرگاہ حدیدہ کی طرف سفر کر رہا تھا جس کا رخ موڑ کر اب اُسے ایک سعودی بندرگاہ کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔

ایران نواز حوثی باغیوں کے زیر انتظام چلنے والے المصیرہ ٹیلیوژن نے آج بدھ کے روز یہ خبر دی ہے تاہم عرب عسکری اتحاد نے ابھی تک اس کارروائی کی تصدیق نہیں کی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب یمن میں حکومتی افواج کے حامی عرب عسکری اتحاد نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغی دو روز پہلے قبضے میں لیے گئے متحدہ عرب امارات کے بحری جہاز کو نہیں چھوڑتے تو وہ بندرگاہیں قانونی طور پر فوجی اہداف کی شکل اختیار کرلیں گی جہاں بحری قذاقی کی سرگرمیاں ہوتی ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحادی افواج کے ترجمان جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے مال بردار بحری جہاز کو بین الاقوامی سمندری حدود میں قبضے میں لینے کی کارروائی حدیدہ بندرگاہ کی مدد سے کی گئی۔

اماراتی بحری جہاز سوکوترا جزیرے پر واقع سعودی عرب کے فیلڈ ہسپتال کے لیے سامان لے جا رہا تھا۔

اُدھر حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سیری نے 3 جنوری کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا تھا کہ اُنہوں نے عرب عسکری اتحاد سے تعلق رکھنے والے ایک فوجی کارگو جہاز کو قبضے میں لیا ہے۔ اُنہوں نے کچھ تصاویر بھی شیئر کی تھیں جن میں بحری جہاز پر گولہ بارود کی موجودگی ظاہر کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا یہ دوہرا معیار نہیں؟ خامنہ ای کے قریبی ساتھی کی بیٹی مغربی لباس میں دلہن بن گئیں
جوہری مذاکرات کی پیشکش پر سپریم لیڈر خامنہ ای نے ٹرمپ کو دو ٹوک جواب دیدیا
جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم سانائے تاکائچی کون ہیں ؟
غزہ پر اسرائیل کی جنگ سراسر نسل کشی ہے، امیرِ قطر کی اسرائیلی حملوں کی مذمت
اسرائیل نے امن معاہدے کی دھجیاں اڑادیں، حملوں میں درجنوں فلسطینی شہید
یورپی یونین کا بھی افغان تارکین وطن کی واپسی کیلیے طالبان حکومت سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر