Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی سیاستدانوں کی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کو گھیرنے کی کوششیں

Now Reading:

بھارتی سیاستدانوں کی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کو گھیرنے کی کوششیں

دنیا کے امیر ترین شخص، ٹیسلا کمپنی کے بانی اور مالک ایلون مسک کو بھارتی سیاستدانوں نے مکھن لگانا شروع کردیا۔

ایلون مسک کے اس بیان کے بعد کہ حکومتی چیلنجوں کی وجہ سے ان کی الیکٹرک کار کمپنی کی مقامی لانچنگ میں تاخیر ہوئی ہے، بھارتی سیاستدانوں میں ٹوئٹر پر ان کی توجہ حاصل کرنے کے لیے دوڑ شروع ہوگئی تاکہ ٹیسلا کی فیکٹری ان کی ریاست میں کھل سکے۔

فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ٹیسلا کو دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹوں میں سے ایک بھارت میں اپنی گاڑیاں فروخت کرنے کی امیدوں کو درآمدی ڈیوٹی سے جھٹکا لگا ہے کیونکہ یہ ڈیوٹی 100 فیصد تک ہو سکتی ہے۔

ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے کے ٹی راما راؤ نے جمعے کو ایلون مسک کو جواب میں ٹویٹ کیا ’ہیلو ایلون، میں انڈیا کی ریاست تلنگانہ کا وزیر برائے آئی ٹی اور کامرس ہوں، ہماری ریاست پائیداری کے اقدامات کے حوالے سے چمپیئن ہے اور ایک اعلیٰ درجے کی کاروباری منزل ہے‘۔

Advertisement

Advertisement

مغربی بنگال کے اقلیتی امور کے وزیر کا کہنا تھا کہ ان کی ریاست اپنے بہترین انفراسٹرکچر اور ویژن پر فخر کرتی ہے۔

ممبئی کے وزیر ترقی نے اپنی ریاست کی ترقی پسند خصوصیات کو اجاگر کیا۔

پنجاب کی اسمبلی کے رکن اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے سبز ملازمتوں اور پائیدار ترقی کے عزم کا وعدہ کیا۔

Advertisement

تاہم ایلون مسک نے بھارتی وزیروں کی درخواستوں کا کوئی جواب نہیں دیا۔

نئی دہلی نے گاڑیاں بنانے والی غیر ملکی کمپنیوں کے لیے اپنی گاڑیاں مقامی طور پر تیار کرنے کے لیے مراعات متعارف کروائی ہیں لیکن ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ پہلے درآمدات کے ساتھ طلب کا اندازہ لگانا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں 40 ہزار ڈالر سے زیادہ کی درآمدی الیکٹرک گاڑی پر 100 فیصد ٹیکس عائد ہے جس کی وجہ سے ٹیسلا کو خدشہ ہے کہ بھاری ڈیوٹی اسے مسابقتی بھارتی مارکیٹ سے باہر کر دے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر