Law enforcement officials block a residential street near Congregation Beth Israel synagogue where a man took hostages during services on Saturday, Jan. 15, 2022, in Colleyville, Texas. (AP Photo/Gareth Patterson)
ٹیکساس: برطانوی پولیس نے یہودی عبادت گاہ کو یرغمال بنانے والے ملزم سے تعلق کے شبہ میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے دو کم عمر افراد کو حراست میں لیا ہے جو تفتیش کے لیے ان کی حراست میں رہیں گے تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں امریکی ایف بی آئی نے یہودی عبادت گاہ میں لوگوں کو یرغمال بنانے والے شخص کی شناخت 44 سالہ برطانوی شہری ملک فیصل اکرم کے نام سے کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کرنے والا ملزم ہلاک
واضح رہے کہ 44 سالہ فیصل اکرم نے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر کولیویل کی یہودی عبادت گاہ میں گھس کر چار افراد کو دس گھنٹے تک یرغمال بناتے ہوئے سینچر سے پاکستانی نژاد عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔
یرغمالیوں کو بازیاب کروانے کے لیے امریکی ایف بی آئی نے آپریشن کیا جس میں فیصل اکرم کو جاں بحق کردیا گیا تھا جبکہ عافیہ صدیقی کے خاندان نے اس واقعے اور فیصل اکرم سے کسی بھی تعلق کی تردید کی تھی۔
ایف بی آئی کے مطابق یہودی عبادت گاہ میں چار افراد کو یرغمال بنانے والا فیصل اکرم اکیلا تھا اور اس واقعے میں مزید کوئی شخص شامل نہیں ہے۔
ایف بی آئی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ فیصل اکرم دو ہفتے قبل سیاحت کے ویزے پر نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پہنچا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ریمنڈ ڈیوس کیس کی طرح گوانتانامو میں قید افراد کی بھی قانونی مدد کی جائے
یاد رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹیکساس کے قصبے کولی ویلے میں واقع یہودیوں کی عبادت گاہ سینی گاگ میں مقامی وقت کے مطابق 11 بجے بذریعہ فیس بک آن لائن عبادت کی جا رہی تھی۔
فیصل اکرم کی جانب سے یرغمالیوں کو اپنے قبضے میں لینے اور کاروائی کو لائیو اسٹریمنگ پر بیٹھے تمام شرکاء نے آن لائن دیکھا اور سنا تھا جبکہ عبادت کے دوران ایک مشتعل شخص کی آواز بھی سنائی دی تھی جو کہہ رہا تھا کہ ’تم نے میری بہن کو فون پر پکڑا اور میں مرنے جارہا ہوں‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
