Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیری میں آتشزدگی کا معاملہ، 11 افراد تا حال گمشدہ

Now Reading:

فیری میں آتشزدگی کا معاملہ، 11 افراد تا حال گمشدہ

یونان سے اٹلی جانے والی ایک فیری میں آتشزدگی کے سبب گمشدہ ہونے والے مسافر کو حفاظتی عملے نے زندہ ڈھونڈ نکالا۔

یونانی وزارتِ شِپنگ کے ایک عہدے دار کا کہنا تھا کہ زندہ بچ جانے والے کو کشتی کے اسٹرن سے نکالا گیا۔

اسٹرن میں پھنسا فرد تب ملا جب فیری کو ٹو کر کے ساحل پر لے جایا گیا۔

یونانی ٹیلی ویژن کی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک شخص سیڑھی کی مدد سے فیری سے اتر کر ٹگ بوٹ پر اترا جس سے وہ بندھا تھا۔

بچنے والے فرد کی عمر 21 سال تھی اور اس کا تعلق بیلاروس سے تھا۔

Advertisement

اٹلی کی یورو فیری اولمپیا میں جمعے کے روز یونانی بندرگاہ آئگومینِٹسا سے اطالوی بندرگاہ بِرِنڈسی جاتے ہوئے آگ لگی تھی۔

گرِیک کوسٹ گارڈ نے 292 مسافروں اور عملے میں سے 280 کو بچا لیا۔

تاہم، فیری آپریٹر اور گرِیک حکام کے مطابق 11 مسافر تاحال گمشدہ ہیں۔

گمشدہ مسافروں کیا تعلق بلغاریہ، یونان، ترکی اور لیتھوینیا سے ہے۔

کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق یہ فیری گرِیمالڈی لائنز کے بیڑے کا حصہ ہے اور اس میں 560 مسافروں کی گنجائش ہے۔

گرِیماڈی لائنز کے ترجمان پال کِپریانو کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات پر تحقیقات جاری ہیں لیکن ایسے اشارے ہیں کہ یہ آگ جہاز کے ہولڈ سے لگنا شروع ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جاپہنچی
اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کا پہلا بین الاقوامی رکن ہلاک
مودی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
بھارت میں مٹی کے طوفان، بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
غزہ جنگ کے اثرات، 10 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کرلی
اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے تیز کر دئیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر