
ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ یو اے ای کے بعد اب ترکی کا دورہ کریں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران طیب اردگان نے کہا کہ اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ مارچ کے وسط میں ترکی کا دورہ کریں گے۔
ترک صدر کا کہنا ہے کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک تعلقات کو بہتر بنانے کے خواہاں ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیلی صدر نے یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کا تاریخی دورہ کیا تھا۔
یہ کسی بھی اسرائیلی صدر کا خلیجی ریاست کا پہلا سرکاری دورہ تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News