Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی عدالت میں حجاب کیس کی سماعت کل تک لیے ملتوی

Now Reading:

بھارتی عدالت میں حجاب کیس کی سماعت کل تک لیے ملتوی

بھارتی ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی  کی درخواست پر  سماعت کل تک لیے ملتوی ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق   کرناٹک ہائی کورٹ  میں تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کل 17 فروری کو دوبارہ شروع ہوگی۔

درخواست گزار کا حجاب پر پابندی سے متعلق دوران سماعت عدالت میں کہنا تھا کہ  تعلیمی اداروں میں  حجاب پابندی کا حکم غیر منصفانہ ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ مسلم طالبات سے کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنے ایمان اور تعلیم میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں، اس سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی ایکٹ کا مقصد ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے نہ کہ طلباء میں اختلاف پیدا کرنا۔

Advertisement

مزید پڑھیے: بھارت میں مسلمان شخص نے ہندو لڑکی کو بچانے کیلئے ٹرین کے نیچے چھلانگ لگادی

واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک کے کئی کالجز میں مسلمان طالبات کے حجاب کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

حجاب پر پابندی  کے خلاف ایک مسلمان طالبہ نے  یکم فروری کو عدالت سے رجوع کیا تھا۔ پابندی کے خلاف مسلمان طالبہ نے کرناٹک  ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی تھی۔

طالبہ نے درخواست میں موقف اختیارکیا  ہے کہ حجاب کرنا طالبات کے بنیادی انسانی حقوق میں شامل ہے جس کی ضمانت بھارتی آئین میں دی گئی ہے۔

دیگر طالبات کا بھی اس حوالے سے کہنا ہے کہ کالج کے اصول و ضوابط میں حجاب پر پابندی سے متعلق کچھ نہیں لکھا، حجاب کرنا ان کا مذہبی حق ہے جس سے اُنہیں زبردستی روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ کا چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
غزہ امن معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کیلئے تاریخی، چین کودنیا کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، ٹرمپ
نوبل انعام کا وقار ختم ہوچکا، امن کیلئے کچھ نہ کرنے والوں کو نوازا گیا، پیوٹن
میلانیا ٹرمپ اور پیوٹن میں رابطے بڑھنے لگے ، ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار
ماریا کورینا نے اپنا نوبیل امن ایوارڈ صدر ٹرمپ کے نام کردیا
ٹرمپ نوبیل امن انعام 2025 کےلئے ماریا کورینا سے زیادہ مستحق تھے، ترجمان وائٹ ہاؤس کی فیصلے پر تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر