Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا کا شام میں داعش کے سربراہ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

Now Reading:

امریکا کا شام میں داعش کے سربراہ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

اعلیٰ امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شمال مغربی شام میں امریکی اسپیشل فورسز کی ایک کارروائی میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ یا داعش کے سربراہ ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ایک بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکی مسلح افواج کی مہارت اور بہادری کی بدولت ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کو نشانہ بنایا ہے اور آپریشن میں شامل تمام فوجی بحفاظت امریکا واپس آ چکے ہیں۔

Advertisement

ایک سینیئر امریکی اہلکار نے امریکی میڈیا کو بتایا ہے کہ ابو ابراہیم القریشی نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے اُس کے خاندان کے دیگر افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

شامی سول ڈیفنس کے مطابق عمارت میں 13 افراد کی لاشیں تھیں جن میں چھ بچے اور چار خواتین بھی شامل تھیں۔ ایک زخمی لڑکی اور ایک شخص کو ہسپتال بھی منتقل کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کی شب دس بجے متعدد امریکی ہیلی کاپٹر شمالی صوبے ادلب کے اُس علاقے میں اُترے جو ترکی کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

اِس دوران امریکی فوجیوں کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور اُن پر گاڑیوں پر نصب بھاری طیارہ شکن بندوقوں سے فائرنگ کی گئی۔

Advertisement

ایک سینیئر امریکی اہلکار نے خبر ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ وہ فی الحال اس آپریشن کے نتائج کا جائزہ لے رہے ہیں، ابتدائی طور پر یہ 2019ء کے آپریشن جیسا ہی نظر آیا جس میں بغدادی کو ہلاک کیا گیا تھا۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق ایک ہیلی کاپٹر کو تکنیکی خرابی کے باعث وہیں چھوڑ کر آنا پڑا جسے بعد میں فضائی حملہ کرکے تباہ کر دیا گیا۔ اس کے ملبے کی تصاویر بھی آن لائن پوسٹ کی گئی ہیں۔

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ چھاپہ شمال مغربی شام میں امریکی اسپیشل فورسز کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔ قریشی کا پیش رو ابوبکر البغدادی اکتوبر 2019ء میں عطمہ سے 16 کلومیٹر دور ایک چھاپے میں مارا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈونیشیا میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 34 افراد جاں بحق
عالمی سطح پر بھارتی غذائی اشیاء پر پابندی عائد
رفح میں کسی بڑے فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے، امریکہ
’حج سیزن میں ڈرونز اور فضائی ٹیکسیاں استعمال ہوں گی’
حماس یرغمالیوں کو رہا کرے تو کل ہی جنگ بندی ہوجائے گی، امریکی صدر
افغانستان میں شدید بارش اور سیلاب سے 60 افراد جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر