Advertisement
Advertisement
Advertisement

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کورونا وائرس میں مبتلا

Now Reading:

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کورونا وائرس میں مبتلا

 کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ ان کے 2 بچوں کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جبکہ وہ بہتر محسوس کررہے ہیں اور پبلک ہیلتھ گائیڈنس پر عمل کرتے ہوئے وہ اپنا کام گھر سے جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں کورونا قوانین کے خلاف مظاہرے

Advertisement

انہوں نے سب کو ہدایت کی کہ وہ مہلک وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوائیں اور بوسٹر ڈوز بھی لازمی لگوائیں۔

واضح رہے کہ کینیڈین وزیر اعظم نے گذشتہ دنوں کورونا سے متاثرہ شخص سے رابطے میں آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا تھا جبکہ وہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین اور بوسٹر ڈوز بھی لگواچکے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ویکسین نہیں لگوانی تو ٹیکس دیں، کینیڈا کا نئی حکمت عملی پر غور

خیال رہے کہ کینیڈا میں اب تک 30 لاکھ سے زائد کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ 33 ہزار 870 افراد اس مہلک وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب کینیڈا میں اب تک 28 لاکھ 11 ہزار 924 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں جبکہ کینیڈا میں فعال کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 147 ہے جس میں سے 1 ہزار 211 مریضوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: اسلامو فوبیا کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے، جسٹن ٹروڈو

یاد رہے کہ کینیڈا میں سال 2022 کے آغاز سے ہی ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جبکہ یومیہ کیسز بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ کا چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
غزہ امن معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کیلئے تاریخی، چین کودنیا کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، ٹرمپ
نوبل انعام کا وقار ختم ہوچکا، امن کیلئے کچھ نہ کرنے والوں کو نوازا گیا، پیوٹن
میلانیا ٹرمپ اور پیوٹن میں رابطے بڑھنے لگے ، ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار
ماریا کورینا نے اپنا نوبیل امن ایوارڈ صدر ٹرمپ کے نام کردیا
ٹرمپ نوبیل امن انعام 2025 کےلئے ماریا کورینا سے زیادہ مستحق تھے، ترجمان وائٹ ہاؤس کی فیصلے پر تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر