
رمضان المبارک کے دوران سعودی عرب نے مساجد پر بڑی پابندی عائد کردی
سعودی عرب نے رمضان المبارک کے دوران مساجد میں تصاویر بنانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی سعودی عرب سے ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جس نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران مساجد کے اندر امام مسجد اور اور نمازیوں کی تصاویر بنانے پر پابندی عائد کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے مساجد میں نماز کی براہ راست نشریات پر بھی پابندی عائد کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں رمضان المبارک کی روایات اور اہتمام
رمضان المبارک کے دوران اب افطاری کروانے سے قبل بھی اجازت درکار ہوگی جبکہ این جی اوز اب افطاری امام مسجد کے ذریعے ہی روزے داروں تک پہنچا سکے گی۔
افطار پارٹی سے متعلق بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق افطاری پارٹی سے قبل اب اجازت لینا لازمی ہوگی۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک مسلمانوں کے لیے مقدس مہینہ ہے جس میں پوری دنیا کے مسلمان روزے ، نمازوں اور ذکر و اذکار کا اہتمام کرتے ہیں۔
دنیا بھر سے ذائرین کی بڑی تعداد اس ماہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جاتی ہے جن کی افطاری کا اہتمام بھی بڑے بڑے دستخوانوں کی صورت میں ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News