Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا بھر میں رمضان المبارک کی روایات اور اہتمام

Now Reading:

دنیا بھر میں رمضان المبارک کی روایات اور اہتمام

رمضان المبارک کی آمد پر دنیا بھر میں الگ الگ روایات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ کچھ روایات نسل در نسل چلی آ رہی ہیں۔

اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ رمضان المبارک کا ہوتا ہے۔ رمضان المبارک کے دوران پوری دنیا میں مسلمانوں کی طرف سے روزے، نمازوں اور ذکر و اذکار کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

رمضان کے مہینے میں روزہ رکھنا اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک ہے۔ لوگ اللہ کو راضی کرنے کے لیے دن بھر صوم (روزے) کا اہتمام کرتے ہیں، نمازیں پڑھتے ہیں اور قرآن پاک پڑھتے ہیں۔

قرآن اس مہینے کے دوران نازل کیا گیا۔  رمضان المبارک کے دوران حضرت جبریل علیہ السلام کی طرف سے پیغمبر انسانیت حضرت محمد ﷺ پر بتدریج وحی نازل ہوتی رہی۔

رمضان کی تاریخ اور وقت مختلف ممالک کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں، دنیا بھر میں رمضان المبارک کا اہتمام مختلف طریقوں سے ہوتا ہے۔

Advertisement
  1. متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں 15 شعبان کو رمضان المبارک کی تیاری کے لیے خاص اہتمام کیا جاتا ہے جسے حق اللیل کہا جاتا ہے۔

حق اللیل، متحدہ عرب امارات میں سب سے زیادہ مذہبی طور پر رائج رمضان روایات میں سے ایک بن گیا کیونکہ اسے اماراتی قومی شناخت کا لازمی جزو سمجھا جاتا ہے۔

    Advertisement
  1. ہندوستان، پاکستان، اور بنگلہ دیش

بنگلہ دیش، پاکستان اور ہندوستان میں چاند رات سے ہی تراویح شروع ہوجاتی ہے۔ خواتین بھی اپنے ہاتھوں کو مہندی سے سجتی ہیں اور مختلف دکانوں کو لیمپوں اور رنگین کاغذوں سے سجایا جاتا ہے۔

  1. ترکی
Advertisement

ترکی میں ڈھول بجانے والے روایتی عثمانی ملبوسات میں ملبوس ہوتے ہیں، تمام مسلمانوں کو سحری کے کھانے کے لیے جگانے کے لیے گلیوں میں گھومتے ہیں۔

  1. انڈونیشیا

انڈونیشیا میں رمضان المبارک کا خاص اہتمام ہوتا ہے۔ یہاں کے مسلمان کرتے اور خواتین برقعوں کا خاص اہتمام کرتے ہیں۔ یہاں کئی طرح کے رمضان کے خصوصی پکوانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

    Advertisement
  1. کویت

کویت میں رمضان کو قرقیان کے نام سے جانا جاتا ہے، جس میں چھوٹے بچے روایتی لباس پہنتے ہیں اور نظمیں گاتے ہیں اور اس دوران روزہ رکھنے کے بارے میں بھی سیکھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات
امریکہ میں ایک اور سیاہ فام پولیس کے ہاتھوں قتل
ریاض میں وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وفد کی ملاقات
سعودی فتویٰ کونسل نے حج سرکاری اجازت نامے سے مشروط کر دیا
عید الاضحٰی کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر