
سعودی عرب میں مبینہ طور پر لالچ دے کر دو لڑکیوں کا ریپ کرنے والے مقامی شہری کا سر قلم کر دیا گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق جدہ میں سعودی شہری نے مبینہ طور پر لالچ دے کر دو لڑکیوں کا ریپ کیا تھا۔
سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق ملزم نے دونوں لڑکیوں کو اغواء کرنے اور ریپ کرنے کا اعتراف کیا تھا، جس کے مطابق اس کو سزا سنائی گئی۔
گزشتہ روز وزارت کی جانب سے جاری بیان میں اعلان کیا گیا کہ میانمار سے آنے والے ایک شخص کا بھی متعدد بچوں کو لالچ دے کر ان کا ریپ کرنے کے جرم میں سر قلم کردیا گیا۔
سعودی عرب میں ریپ کی سزا اسلامی قانون کے تحت رکھی گئی ہے جو سعودی عرب کے قانونی نظام کی بنیاد ہے۔
اسلامی قانون کے تحت عدالت ریپ کے مجرم کو کوڑوں سے لے کر سزائے موت تک کی سزا سنا سکتی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق اس ماہ کے شروع میں ایک سعودی شہری اور تین در بدر قبیلوں کے افراد کو ایک ٹینٹ کے اندر بچے کا ریپ کرتے اور اس شرمناک حرکت کی ویڈیو بناتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News