
سری نگر: دستی بم حملے میں زخمی ہونے والی 20 سالہ لڑکی سری نگر کے ایک اسپتال میں دم توڑ گئی ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد دو ہوگئی۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے زیر قبضہ علاقے مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، فروری میں 8 کشمیری شہید
دستی بم حملہ اتوار کو کیا گیا جس میں ایک شہری موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا جبکہ مزید 25 افراد اس حملے میں زخمی ہوئے تھے۔
تمام زخمیوں کو سری نگر کے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں آج صبح ایک لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ہے جس کے مرنے والوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News