Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشتعل قوتوں کے خلاف روس کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں: شمالی کوریا

Now Reading:

مشتعل قوتوں کے خلاف روس کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں: شمالی کوریا

شمالی کوریا کے صدر کِم جونگ اُن نے روس کے اپنے وقار کے دفاع کی کوششوں کی ایک بار پھر حمایت کی ہے۔

انہوں نے مشتعل قوتوں کے خلاف روسی کاوشوں کی حمایت کا اظہار روسی صدر ولادی میر پیوڈن کو سوویت یونین کے نازی جرمنی کو شکست دینے کی سالگرہ کے موقع پرایک مبارکباد کے پیغام میں دیا۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق پیر کے روز جاری ایک پیغام میں کِم  نے روس کی ’فسطائیت کو ختم کرنے کے لیے انصاف کی عظیم جنگ‘ میں فتح کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک اور دوستی کے روایتی تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔

کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں روس کی یوکرین میں جنگ کا خصوصی تذکرہ نہیں ملا۔

لیکن رپورٹ میں یہ کہا گیا کہ کِم نے شمالی کوریا کی روس کے ساتھ اس کی جانب سے سیاسی اور عسکری خطرات کو ختم کرنے کے لیے کی جانے والی مہم پر یکجہتی کی تصدیق کی۔

Advertisement

شمالی کوریا نے کئی بار یوکرین میں جاری بحران کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرایا ہے۔

شمالی کوریا کے مطابق امریکا کی رہنمائی میں مغرب کی بالادستی کی پالیسی عالمی امن اور استحکام کے لیے خطرناک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں فائرنگ، 4 پولیس اہلکار ہلاک
کینیا میں ڈیم پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 120 سے تجاوز کر گئی
چین نے چاند کے پوشیدہ حصوں تک پہنچنے کا اعلان کر دیا
کینیڈا میں خالصتان زندہ باد کی گونج
عالمی عدالت سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
مودی سرکار کا بھارت میں صاف اور شفاف الیکشن کا دعویٰ جھوٹا قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر