Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سری لنکا معاشی بحران، نئے وزیراعظم کی قومی ایئرلائن فروخت کرنے کی تجویز

Now Reading:

سری لنکا معاشی بحران، نئے وزیراعظم کی قومی ایئرلائن فروخت کرنے کی تجویز

سری لنکا کے نئے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے ملک کو طویل عرصے سے درپیش سنگین معاشی بحران سے نکالنے کے لیے خسارے کی شکار قومی ایئرلائن کی نجکاری کی تجویز پیش کی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق سری لنکن وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے گزشتہ روز عوام کے نام ایک پیغام میں کہا کہ وہ ایک خصوصی ریلیف بجٹ تجویز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وکرما سنگھے کے مطابق ملک کی مالی حالت اتنی خستہ ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، دیگر سامان اور سروسز کی ادائیگی کے لیے نوٹ چھاپنے پڑ رہے ہیں۔

سری لنکا کے وزیراعظم وکرما سنگھے نے کہا کہ مارچ میں ختم ہونے والے مالی سال 2020ء-2021ء میں سری لنکن ایئرلائن کو تقریباً 123 ملین ڈالر کا نقصان ہوا اور مارچ 2021ء تک اس کا مجموعی نقصان 1 بلین ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ سری لنکن ایئرلائن کی نجکاری بھی ایک نقصان ہے جو ہمیں برداشت کرنا ہو گا۔

یاد رہے کہ سری لنکا تقریباً دیوالیہ ہو چکا ہے اور اس نے 2026ء تک واجب الادا 25 ارب ڈالر کے غیرملکی قرضوں میں سے اس سال تقریباً 7 بلین ڈالر کی ادائیگی روک دی ہے جبکہ ملک پر غیرملکی قرضہ 51 ارب ڈالر ہے۔ سری لنکن وزارت خزانہ کے مطابق اس وقت قابل استعمال غیرملکی کرنسی کے ذخائر صرف 25 ملین ڈالر ہیں۔

Advertisement

زرمبادلہ کی شدید قلت کے باعث کئی ماہ سے سری لنکا کے عوام درآمدی اشیا جیسے ادویات، ایندھن، گیس اور خوراک کی خریداری کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے پر مجبور ہیں۔

خیال رہے کہ صدر گوٹابیا راج پاکسے نے سری لنکا کے سیاسی اور معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے گزشتہ جمعرات کو وکرما سنگھے کو وزیراعظم مقرر کیا تھا۔ اس سے قبل صدر گوٹابیا کے بھائی مہندا راج پاکسے نے 9 مئی کو پرتشدد مظاہروں میں 9 افراد کی ہلاکت اور 200 سے زائد کے زخمی ہونے پر وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
متحدہ عرب امارات، محکمہ موسمیات نے ایک اور خطرے کی گھنٹی بجا دی
بڑا استعفیٰ آگیا
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان وزیر اعظم مستعفی ہوگئے
امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں فائرنگ، 4 پولیس اہلکار ہلاک
کینیا میں ڈیم پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 120 سے تجاوز کر گئی
چین نے چاند کے پوشیدہ حصوں تک پہنچنے کا اعلان کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر