Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سری لنکا، بحران خاتمے سے قبل مزید بدتر ہوگا، نومنتخب وزیراعظم وکرما سنگھے

Now Reading:

سری لنکا، بحران خاتمے سے قبل مزید بدتر ہوگا، نومنتخب وزیراعظم وکرما سنگھے

سری لنکا کے نئے وزیراعظم انیل وکرما سنگھے نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ ملک میں بدحالی اور بے امنی کا سبب بننے والا معاشی بحران ختم ہونے سے پہلے مزید بدتر ہو گا۔

واضح رہے کہ سری لنکا کو ایندھن کی قلت اور اشیائے خور و نوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا سامنا ہے اور حالات اس قدر خراب ہیں کہ کچھ شہری ایک وقت کے فاقے پر مجبور ہیں۔

حکومت نے جس طرح سے اِس بحران سے نمٹنے کی کوشش کی ہے اس پر عوام میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے جو حالیہ پرتشدد مظاہروں کا باعث بنا ہے۔ احتجاج کی شدت میں کمی لانے کے لیے اپوزیشن رکن رانیل وکرما سنگھے کو نیا وزیراعظم بنایا گیا تھا جو چھٹی مرتبہ ملک کے وزیراعظم بنے ہیں۔

صدر گوٹابیا راج پاکسے نے جمعرات کو وکرما سنگھے سے حلف لیا تاہم زیادہ تر لوگ ان کے وزیراعظم بننے سے خوش نہیں ہیں کیونکہ انہیں راج پاکسے خاندان کا بہت قریبی سمجھا جاتا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ راج پاکسے حکومت کی تمام پالیسیوں کو تبدیل کر رہے ہیں۔

Advertisement

عہدہ سنبھالنے کے بعد وکرما سنگھے نے کہا کہ ملکی معیشت برباد ہو چکی ہے تاہم عوام صبر کریں، وہ چیزوں کو واپس پہلے والی صورتحال پر لے آئیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ سری لنکن خاندان دن میں تین وقت کا کھانا کھا سکیں۔

انھوں نے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایشیا کی سب سے بڑی اور پرانی جمہوریت ہیں، ملک کی حالت بہتر کرنے میں ہماری مدد کریں۔ ہمیں ایک سال کے لیے آپ کی مدد کی ضرورت ہے، جو کچھ آپ سے ادھار لیں گے، وہ واپس کر دیں گے۔

1948ء میں برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے والے سری لنکا میں یہ بدترین معاشی بحران ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جاپہنچی
اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کا پہلا بین الاقوامی رکن ہلاک
مودی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
بھارت میں مٹی کے طوفان، بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
غزہ جنگ کے اثرات، 10 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کرلی
اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے تیز کر دئیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر