Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جدہ ایئر پورٹ پر بے تحاشا رش، متعدد پروازیں تاخیر کا شکار

Now Reading:

جدہ ایئر پورٹ پر بے تحاشا رش، متعدد پروازیں تاخیر کا شکار

جدہ ایئر پورٹ پر بے تحاشا رش کی صورتحال کے باعث متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے جدہ ایئر پورٹ پر بے تحاشا رش کی صورتحال کے باعث  جدہ سے روانہ ہونے والی تمام ائیرلائنز کی پروازیں طویل تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق رش ایئرپورٹ حکام کی جانب سے پروازیں شمالی ٹرمینل پر منتقل کرنے کی وجہ سے پیدا ہوا۔ رش کی صورتحال کے باعث تمام بین الاقوامی ایئرلائنز کو مسافروں کی چیک ان میں مشکلات پیش آرہی  ہیں۔

شمالی ٹرمینل پر صرف 4 بورڈنگ گیٹ دستیاب ہیں اور پروازوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ اسی مناسبت سے آج شب کی پروازوں میں ممکنہ تاخیر متوقع ہے۔

اس حوالے سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) انتظامیہ نے ہدایات جاری کردی ہیں کہ مہمانوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں۔

Advertisement

ترجمان پی آئی اے  کا کہنا ہے کہ جدہ میں موجود عہدیداران  سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ پی آئی اے کے مقامی ٹیمیں ایئرپورٹ حکام کا تعاون حاصل کرکے پروازوں کی تاخیر کو کم از کم کرنے کے انتظامات کررہی ہیں ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق   سی ای او پی آئی اے صورتحال کی ذاتی حیثیت میں مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق بھی صورتحال کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لے رہے ہیں تاکہ پاکستانی مسافروں کو کم از کم زحمت ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈونیشیا میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 34 افراد جاں بحق
عالمی سطح پر بھارتی غذائی اشیاء پر پابندی عائد
رفح میں کسی بڑے فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے، امریکہ
’حج سیزن میں ڈرونز اور فضائی ٹیکسیاں استعمال ہوں گی’
حماس یرغمالیوں کو رہا کرے تو کل ہی جنگ بندی ہوجائے گی، امریکی صدر
افغانستان میں شدید بارش اور سیلاب سے 60 افراد جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر