Advertisement
Advertisement
Advertisement

تائیوان پر حملہ کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے، چین نے امریکا کو خبردار کر دیا

Now Reading:

تائیوان پر حملہ کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے، چین نے امریکا کو خبردار کر دیا

چین کے وزیر دفاع نے اپنے امریکی ہم منصب کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تائیوان نے آزادی کا اعلان کیا تو چین جنگ شروع کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔ حالیہ مہینوں میں چین اور امریکا کے درمیان تائیوان کے معاملے پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گزشتہ روز چین کے وزیر دفاع وی فینگ نے سنگاپور میں منعقدہ شنگریلا ڈائیلاگ سکیورٹی اجلاس کے موقع پر امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے براہ راست ملاقات میں اُنہیں یہ انتباہ دیا ہے۔

چینی وزیر دفاع نے کہا کہ اگر کوئی تائیوان کو چین سے الگ کرنے کی جرات کرتا ہے تو چین کی فوج بھی جنگ شروع کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گی۔ چین کی وزارت دفاع کے مطابق وزیر دفاع وی فینگ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چین تائیوان کو اس سے الگ کرنے کی سازش کو ناکام بنا دے گا۔ واضح رہے کہ چین تائیوان کو اپنا علاقہ قرار دیتا ہے۔

Advertisement

ملاقات میں امریکی وزیر دفاع نے لائیڈ آسٹن نے آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا اور تائیوان کی موجودہ حیثیت میں یک طرفہ تبدیلیوں کی مخالفت کی۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین تائیوان کے خلاف عدم استحکام پیدا کرنے والے اقدامات سے باز رہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جاپان کے دورے کے موقع پر امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی کہا تھا کہ اگر چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو امریکا تائیوان کا دفاع کرے گا۔ امریکی صدر کے بیان کے ردعمل میں چین نے کہا تھا کہ امریکا آگ سے کھیل رہا ہے۔

چین کی کونسل برائے تائیوان امور کے ترجمان ژو فینگلین کہا تھا کہ امریکا چین پر قابو پانے کے لیے تائیوان کارڈ کھیل رہا ہے مگر وہ خود اپنی لگائی آگ میں جل جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ جنگ کے 2 سال مکمل، قابض اسرائیلی فوج نے آج بھی 24 فلسطینی شہید کردیے
امریکا مشرقِ وسطیٰ میں تین ہزار سال پرانے تنازع کو حل کرنے جا رہا ہے، ٹرمپ
امریکا بگرام ایئربیس کی واپسی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، ذبیح اللہ مجاہد
غزہ میں ہولناک تباہی، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں لرزا دینے والے حقائق بے نقاب
اسرائیل و حماس میں بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہو گا، جنگ بندی پر پیش رفت متوقع
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر