Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں زلزلہ ریسکیو آپریشن روک دیا گیا

Now Reading:

افغانستان میں زلزلہ ریسکیو آپریشن روک دیا گیا

افغانستان میں زلزلے کے بعد شروع ہونے والا ریسکیو آپریشن روک دیا گیا۔

افغان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں زلزلے سے ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

افغانستان کی وزارت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ترجمان محمد نسیم حقانی نے بتایا کہ پاکستان کی سرحد کے ساتھ پکتیکا کے صوبے میں 2000 افراد زخمی ہوئے ہیں اور دس ہزار گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔

افغانستان کی وزارت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ترجمان محمد نسیم حقانی کا کہنا تھا کہ ہم نے سرچ آپریشن روک دیا ہے، زلزلے سے بچ جانے والے شہریوں کو ادویات اور دیگر ضروری امداد کی فوری ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  افغانستان میں خوفناک زلزلے نے تباہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی

Advertisement

واضح رہے کہ کابل سمیت افغانستان کے مختلف حصوں میں بدھ کی رات گئے 6.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا، ننگرہار، لغمان، غزنی، میدان وردک، لوگر اور خوست کے صوبوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس زلزلے کے شدید جھٹکے ہمسایہ ملک پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد، صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت شمالی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ پاکستان کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی 40 کلومیٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز وسطی افغانستان تھا۔

پاکستان میں بھی چند روز کے دوران یہ دوسرا زلزلہ ہے۔ اس سے قبل جمعہ کے روز بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 5.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈونیشیا میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 34 افراد جاں بحق
عالمی سطح پر بھارتی غذائی اشیاء پر پابندی عائد
رفح میں کسی بڑے فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے، امریکہ
’حج سیزن میں ڈرونز اور فضائی ٹیکسیاں استعمال ہوں گی’
حماس یرغمالیوں کو رہا کرے تو کل ہی جنگ بندی ہوجائے گی، امریکی صدر
افغانستان میں شدید بارش اور سیلاب سے 60 افراد جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر