شہزادہ چارلس کا نیا فنڈ ریزنگ اسکینڈل سامنے آگیا
لندن: برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس کا نیا فنڈ ریزنگ اسکینڈل سامنے آگیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ چارلس کے فلاحی ادارے نے اسامہ بن لادن کی فیملی سے 10 لاکھ پاؤنڈ وصول کیے ہیں جس کی پرنس چارلس کے آفس نے بھی تصدیق کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہزادہ چارلس ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکارہوگئے
برطانوی میڈیا کے مطابق پرنس چارلس کو خبردار کیا گیا تھا کہ ایسا کرنے سے قومی غم و غصہ سامنے آسکتا ہے مگر انہوں نے نظرانداز کر دیا۔
پرنس چارلس کے فلاحی ادارے کو رقم لادن فیملی کے شیخ بکر بن لادن اور ان کے بھائی شیخ شفیق نے چندہ کی تھی۔
واضح رہے کہ لادن فیملی کے شیخ بکر بن لادن اور ان کے بھائی شیخ شفیق کا دہشتگرد کی کسی کارروائی میں ملوٹ ہونے یا انہیں فنڈنگ سے تعلق نہیں ہے۔
کلیرنس ہاؤس کے مطابق پرنس چارلس نے ڈیل میں ثالثی کی اور نہ ہی اسے قبول کرنے کا فیصلہ کیا، چندہ قبول کرنے کا فیصلہ پرنس آف ویلز کا چیریٹیبل فنڈ کے ٹرسٹیز نے کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
