Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جاپان کے سابق وزیراعظم قاتلانہ حملے میں ہلاک

Now Reading:

جاپان کے سابق وزیراعظم قاتلانہ حملے میں ہلاک

جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو ایبے قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے، انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے سابق وزیراعظم شنزوایبے پر حملہ آور نے گن سے حملہ کیا اور فائرنگ کی جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو ایبے پر حملے کے وقت فائرنگ کی آواز سنائی دی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شنزو آبے کو مغربی شہر نارا میں انتخابی مہم کے دوران بظاہر گولی لگنے کے بعد اسپتال لے جایا گیا تھا، حملہ شنزو ابے کی تقریر کے دوران ہوا جس کے بعد وہ اسٹیج پر گر گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق گولی سابق وزیر اعظم آیبے کے بائیں سینے کی جانب لگی تھی، انٹرنیٹ میں سابق وزیراعظم کی زخمی حالت میں زمین پر گری ہوئے تصاویر بھی وائرل ہوئی تھی، جن میں وہ خون میں لت پت نظر آرہے تھے۔

شنزو ایبے پر حملے کے فوری بعد مشکوک شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، خبر ایجنسی نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ شنزو ایبے ہوش میں نہیں ہیں، انہیں دل کا دورہ بھی پڑا ہے۔

https://twitter.com/bhoopendrasing5/status/1545264142537433088?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1545264142537433088%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fnews%2F40003277

Advertisement

سابق وزیر اعظم آیبے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا تھا، وہ ایوان بالا کے انتخابات سے قبل انتخابی مہم کیلئے نارا میں تھے۔

عینی شاہد نے بتایا کہ پہلی گولی کی وجہ سے شنزوابے پیچھے کی طرف لڑکھڑا گئے تھے، جب کہ دوسری گولی کے بعد وہ زمین پر گرگئے تھے۔

خیال رہے کہ رہے کہ جاپان کی جدید تاریخ میں پہلی دفعہ قومی لیڈر پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ جاپان کے سب سے طویل عرصے تک وزیر اعظم رہنے والے شنزو ایبے نے 2006 میں ایک سال حکومت کی اور پھر 2012 سے 2020 تک اپنے عہدے پر فائز رہے اور آٹھ سال تک حکومت کے بعد وہ آنتوں کی بیماری کے باعث استعفیٰ دینے پر مجبور ہوئے۔

یاد رہے کہ جاپان میں اسلحہ پر قابو پانے کے حوالے سے دنیا کے سخت ترین قوانین لاگو ہیں اور ایک کروڑ 5 لاکھ افراد کے ملک میں آتشیں اسلحے سے ہونے والی سالانہ اموات کی تعداد بہت کم ہے۔

بندوق کا لائسنس حاصل کرنا جاپانی شہریوں کے لیے بھی ایک طویل اور پیچیدہ عمل ہے، اس کے حصول کے لیے شہریوں کو پہلے شوٹنگ ایسوسی ایشن سے سفارش حاصل کرنی ہوتی ہے اور پھر سخت پولیس چیکنگ سے گزرنا ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جاپہنچی
اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کا پہلا بین الاقوامی رکن ہلاک
مودی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
بھارت میں مٹی کے طوفان، بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
غزہ جنگ کے اثرات، 10 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کرلی
اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے تیز کر دئیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر