Advertisement
Advertisement
Advertisement

یمن میں متحارب فریق جنگ بندی میں 6 ماہ کی توسیع کریں، اقوامِ متحدہ کا مطالبہ

Now Reading:

یمن میں متحارب فریق جنگ بندی میں 6 ماہ کی توسیع کریں، اقوامِ متحدہ کا مطالبہ

اقوام متحدہ نے یمن کے متحارب فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی میں چھ ماہ کی توسیع کریں۔ اگر ایسا ہوا تو یہ گزشتہ سات سال سے جاری تنازع میں سب سے طویل جنگ بندی ہوگی۔ فریقین پر جنگ کے خاتمے کے لیے بھی عالمی دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے امریکی صدر جو بائیڈن کے سعودی عرب کے دورے کے بعد یمن میں امن کوششوں کو تقویت ملی ہے۔ انہوں نے 2 اگست کو ختم ہونے والی جنگ بندی میں توسیع سے متعلق سعودی قیادت کے ساتھ ایک سمجھوتے پر دستخط کیے تھے تاہم ذرائع کے مطابق یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈبرگ کا کہنا ہے کہ اپریل سے جاری جنگ بندی معاہدے کی مزید تجدید سے قبل دونوں اطراف کی شکایات کا ازالہ کرنا ضروری ہے۔

گرنڈبرگ آنے والے دنوں میں عمان جائیں گے جہاں وہ حوثیوں کے مرکزی مذاکرات کار سے بات کریں گے۔ اس کے بعد وہ یمن کے شہرعدن جائیں گے جہاں سعودی حمایت یافتہ حکومت سے ملاقات کریں گے۔ دوسری جانب امریکا، برطانیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور عمان کے نمائندوں نے بھی یمن میں جنگ بندی میں توسیع پر ورچوئل مذاکرات کیے ہیں۔

Advertisement

دونوں متحارب فریق معاہدے کی مکمل شرائط پر عملدرآمد کے بارے میں مایوسی کا اظہار کر چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی حمایت یافتہ یمنی حکام نے حوثیوں پرالزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے جنگ بندی سمجھوتے کے مطابق تعز کی مرکزی شاہراہیں دوبارہ نہیں کھولیں اور نہ ہی الحدیدہ کی بندرگاہ سے محصولات میں حصہ دیا ہے۔

اُدھر حوثی ملیشیا نے عرب اتحاد پر حالیہ ہفتوں کے دوران الحدیدہ پہنچنے والے ایندھن سے لدے جہازوں کی تعداد میں کمی کا الزام لگایا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ مصر نے صنعا سے قاہرہ جانے والی ایک سے زائد پروازوں کو اترنے کی اجازت نہیں دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ میں ہولناک تباہی، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں لرزا دینے والے حقائق بے نقاب
اسرائیل و حماس میں بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہو گا، جنگ بندی پر پیش رفت متوقع
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
غزہ جنگ میں اسرائیل نے 2 سال میں 1152 فوجی گنوا دیے، رپورٹ جاری
فلوٹیلا کے مزید 171 ارکان بشمول گریٹا تھنبرگ اسرائیل سے بے دخل، مشتاق احمد تاحال زیر حراست
نیدرلینڈ، لاکھوں افراد کا فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ، 30 فیصد آبادی سڑکوں پر نکل آئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر