Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس کا مشرقی یوکرین میں 2 امریکی ساختہ جدید راکٹ نظام تباہ کرنے کا دعویٰ

Now Reading:

روس کا مشرقی یوکرین میں 2 امریکی ساختہ جدید راکٹ نظام تباہ کرنے کا دعویٰ

روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کی مسلح افواج نے مشرقی یوکرین میں امریکا کے فراہم کردہ دو جدید ہیمارس راکٹ سسٹم اور ان کے گولہ بارود کے ڈپو تباہ کر دیے ہیں جبکہ یوکرین نے اس دعوے کو جعلی قرار دیا ہے۔

روس کی وزارتِ دفاع نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ اس کی فوج نے یوکرین کے امریکی ساختہ ہائی موبیلیٹی آرٹلری راکٹ سسٹمز (ہیمارس) کے دو لانچر تباہ کر دیے ہیں۔ یہ جدید ترین نظام امریکا نے یوکرین کو حال ہی میں فراہم کیے تھے۔ کرماٹورسک کے جنوب میں واقع ایک گاؤں میں جنگی محاذ کے قریب ہیمارس کے لیے راکٹ ذخیرہ کرنے والے گولہ بارود کے دو ڈپو بھی تباہ کر دیے گئے ہیں۔

روسی وزارتِ دفاع نے ایک وڈیو فوٹیج بھی جاری کی ہے جس میں ہیمارس اور اسلحہ ڈپو کو تباہ کرنے کے لیے کیا جانے والا حملہ دکھایا گیا ہے۔ گزشتہ اتوار کو لوہانسک پر قبضے کے بعد یہ اسلحہ ڈپو روسی افواج کا ہدف تھے۔

Advertisement

دوسری جانب یوکرین کے جنرل اسٹاف نے روس کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے جعلی قرار دیا ہے۔ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ روس کے دعوے جعلی ہیں اور یوکرین روسی افواج پر تباہ کن حملوں کے لیے امریکا کی جانب سے فراہم کردہ ہیمارس کا استعمال کر رہا ہے۔

یورپی کونسل برائے خارجہ تعلقات کی ایک رپورٹ کے مطابق یوکرین کو جولائی کے اوائل تک صرف چار ہیمارس نظام ملے تھے جبکہ امریکا نے جولائی کے وسط تک یوکرین کو آٹھ ہیمارس مہیا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر