Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئی دہلی کی تاریخی جامع مسجد میں خواتین کے داخلے پر عائد پابندی ختم

Now Reading:

نئی دہلی کی تاریخی جامع مسجد میں خواتین کے داخلے پر عائد پابندی ختم
نئی دہلی کی تاریخی جامع مسجد میں خواتین کے داخلے پر عائد پابندی ختم

نئی دہلی کی تاریخی جامع مسجد میں خواتین کے داخلے پر عائد پابندی ختم

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی جامع مسجد میں خواتین کے اکیلے اور گروہ کی شکل میں آنے پر عائد پابندی کو ختم کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں واقع تاریخی جامع مسجد میں خواتین کے اکیلے اور گروہ کی شکل میں آنے پر پابندی لگائی گئی تھی جس کو اب ختم کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پابندی لگانے کے بعد نئی دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونائی کمار سکسینا نے جامع مسجد کے شاہی امام سے فون پر بات کی اور ان سے پابندی ہٹانے کی درخواست کی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: مذہبی آزادی کے بھارتی دعوے کو بے نقاب کرتی جامع مسجد کشمیر

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی دہلی کے لیفٹیننٹ گورنراور شاہی امام کے درمیان بات چیت کے بعد جامع مسجد میں اکیلی اور گروہ کی شکل میں آنے والی خواتین پر عائد پابندی کو ختم کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نئی دہلی کی جامع مسجد میں اکیلی یا گروہ کی شکل میں خواتین پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم شوہر یا فیملی کے ساتھ آنے والی خواتین پر کوئی پابندی نہیں تھی۔

Advertisement

اس حوالے سے جامع مسجد کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’پابندی صرف اکیلی آنے والی خواتین پر ہے کیونکہ وہ یہاں آکر لڑکوں سے ملتی ہیں اور ٹک ٹاک کی ویڈیو سمیت غلط حرکتیں ہوتی ہیں‘۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا ان حرکات کو روکنے کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے کیونکہ مسجد کو لڑکوں سے ملنے کی جگہ نہیں بناسکتے۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ کوئی پارک نہیں جہاں ڈانس یا ٹک ٹاک ویڈیو بنائی جائیں، مسجد صرف عبادت کی جگہ ہے اور یہاں نماز پڑھنے آنے والوں کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر