Advertisement
Advertisement
Advertisement

رواں سال ایلون مسک کی دولت میں بڑی کمی

Now Reading:

رواں سال ایلون مسک کی دولت میں بڑی کمی

رواں سال کے 11 ماہ میں دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی دولت میں 100 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی دولت میں تیزی سے کمی آرہی ہے اور صرف 21 نومبر ہی کو وہ 8.59 ارب ڈالرز سے محروم ہوگئے ہیں۔

ایلون مسک اب بھی 170 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے مالک ہیں جب کہ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص برنارڈ آرنلٹ 157 ارب ڈالر کے مالک ہیں لیکن امید کی جارہی ہے کچھ عرصے بعد وہ ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک ٹیسلا کمپنی کے مالک ہیں جس کے حصص کی قیمت 2 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جب کہ حال ہی میں انہوں نے معروف سماجی سائٹ ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالرز میں خریدا ہے۔

ایلون مسک ٹیسلا کمپنی میں 15 فیصد حصص کے مالک ہیں جب کہ ان کی کمپنی کو اقتصادی کسا بازاری، چین میں کووڈ 19 کی پابندیوں اور امریکہ میں سپلائی چین کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

Advertisement

ماہرین کا خیال ہے کہ اقتصادی کساد بازاری ٹیسلا کی گاڑیوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے جس کا اثر ایلون مسک کے اثاثوں پر بھی ہوگا۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں ایلون مسک کی دولت میں 50 فیصد کمی آئی ہے جب کہ گذشتہ سال نومبر میں ایلون مسک کے اثاثوں کی مالیت 340 ارب ڈالرز تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر