Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

برلن میں دنیا کا سب سے بڑا ایکوریم پھٹ گیا، سیکڑوں نایاب مچھلیاں ہلاک

Now Reading:

برلن میں دنیا کا سب سے بڑا ایکوریم پھٹ گیا، سیکڑوں نایاب مچھلیاں ہلاک
برلن میں دنیا کا سب سے بڑا ایکوریم پھٹ گیا، سیکڑوں نایاب مچھلیاں ہلاک

برلن میں دنیا کا سب سے بڑا ایکوریم پھٹ گیا، سیکڑوں نایاب مچھلیاں ہلاک

جرمنی کے شہر میں دنیا کا سب سے بڑا ایکوریم پھٹ گیا ہے جس کی وجہ سے سیکڑوں نایاب مچھلیاں ہلاک ہوگئی ہیں جب کہ امدادی ٹیموں نےمتعدد کو ریسکیو کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر برلن میں واقع ریڈیسن بلو کی لابی میں ایک ملین لیٹر پانی پر مشتمل ایک دیوہیکل ایکوریم پھٹ گیا ہے جس سے ہوٹل اور آس پاس کی گلیوں میں پانی بھر گیا۔

رپورٹ کے مطابق 52 فٹ اونچے ایکوریم میں مختلف اقسام کی 1500 مچھلیاں موجود تھیں جن میں سیکڑوں نایاب مچھلیاں ہلاک ہوگئیں ہیں۔

Advertisement

سو سے زائد نایاب مچھلیاں آکسیجن کی کمی اورسردی کی وجہ سے ہلاک ہوئیں جب کہ مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے متعدد مچھلیاں زندہ پائی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کا سب سے بڑا ایکوریم عوام کیلئےکھول دیا گیا

امدادی ٹیموں نے ریسکیو کرکے بچنے والی مچھلیوں کو دوسرے ایکوریم میں منتقل کردیا ہے جب کہ دھماکے کے بعد شیشہ گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ برلن کے ہوٹل میں ایکوریم سن 2003 میں تعمیر کیا گیا تھا جب کہ دیوقامت ہونے کی  وجہ سے اس ایکوریم کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یو اے ای میں بارشوں کی پیشگوئی، تعلیمی ادارے بند کردیے گئے
متحدہ عرب امارات، محکمہ موسمیات نے ایک اور خطرے کی گھنٹی بجا دی
بڑا استعفیٰ آگیا
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان وزیر اعظم مستعفی ہوگئے
امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں فائرنگ، 4 پولیس اہلکار ہلاک
کینیا میں ڈیم پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 120 سے تجاوز کر گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر