سعودی عرب کے متعدد شہروں میں موسلادھار بارش، تعلیمی ادارے بند کردیے گئے
سعودی عرب کے متعدد شہروں میں موسلادھار بارش کے باعث تعلیمی ادارے بند کردیے گئے۔
سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جدہ کے متعدد علاقوں سمیت مضافاتی علاقوں میں بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا کردی گئی
سعودی محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مکہ مکرمہ اور طائف میں بھی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے جدہ،مکہ مکرمہ اور طائف میں جمعرات کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب: جدہ میں طوفانی بارش سے صحرائی وادیاں زیر آب آگئیں
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ اسکول بند کرنے کا فیصلہ محکمہ موسمیات کی جانب سے سے موصول ہونے والی رپورٹس کی بنیاد پر حفاظتی اقدامات کے تحت کیا گیا ہے تاہم اس دوران آن لائن کلاسز جاری رہیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
