Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں ایک اور بنت حوا اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی

Now Reading:

بھارت میں ایک اور بنت حوا اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی
خیرپور

بھارت میں بنت حوا کے لیے زندگی روز بروز مشکل ہونے لگی، تازہ واقعے میں ایک 16 سالہ لڑکی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  بھارت میں ایک 16 سالہ لڑکی کو 8 افراد نے تقریباً 12 گھنٹے تک  مسلسل اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

یہ  افسوسناک واقعہ ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی کو 8 افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ کا بگ باس کے سیٹ پر ریپ؛ اداکارہ کے بیان نے بھارت میں کھلبلی مچادی

پولیس حکام کے مطابق   لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ اسے ایک کم عمر لڑکا لالچ  دے کر ایک خالی بنگلے پر لے گیا جہاں اسے ساری رات 8 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

Advertisement

لڑکی نے یہ شکایت ہفتے کے روز درج کروائی جس میں اس نے بتایا کہ 16 دسمبر کی رات 8 بجے سے صبح 11 بجے  کے درمیان اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافے کے سبب اسے کئی انسانی حقوق  اور حقوق نسواں کے لیے کام کرنے والی این جی اوز کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں 16 سالہ لڑکی کے ساتھ سینکڑوں مردوں کی زیادتی کا ہولناک واقعہ

بھارت کے کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق صرف سال 2020 میں خواتین کے خلاف مبینہ عصمت دری کے 28 ہزار واقعات رپورٹ ہوئے  تھے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوگی کیونکہ بہت سے لوگ خوف کی وجہ سے پولیس کو رپورٹ  ہی نہیں  کرتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر