Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب کا 30 ممالک کے نومسلموں کے لیے عمرہ پروگرام کا اہتمام

Now Reading:

سعودی عرب کا 30 ممالک کے نومسلموں کے لیے عمرہ پروگرام کا اہتمام
سعودی عرب کا 30 ممالک کے نومسلموں کے لیے عمرہ پروگرام کا اہتمام

سعودی عرب کا 30 ممالک کے نومسلموں کے لیے عمرہ پروگرام کا اہتمام

سعودی عرب میں دنیا کے مختلف ممالک سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی زیارت کے لیے آنے والے 100 نومسلموں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے ماتحت تعلقات عامہ کے ادارے نے دنیا کے مختلف ممالک سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی زیارت کے لیے آنے والے 100 نومسلموں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔

Advertisement

حرمین شریفین انتظامیہ کے ادارے نے عبدالقادر المھیدب فاؤنڈیشن کے تعاون سے 30 ممالک کے نومسلموں کے لیے عمرہ پروگرام کا اہتمام کیا۔

عمرہ پروگرام کے تحت نومسلموں کو دین اسلام سے متعارف کرانا اور انہیں عمرہ کے طریقہ کار اور اس کے احکام سے روشناس کرانا بھی ہے۔

اس مقصد کے لیے حرمین شریفین انتظامیہ نے نومسلموں کو فقہی احکام سکھانے کے لیے اسپیشل لیکچر کا اہتمام کیا جب کہ شیخ محمد عبدالرحمن نے اس موضوع پر لیکچر دیا۔

انتظامیہ نے نومسلموں کو مسجد الحرام کی مختلف عمارتوں سے متعارف کرانے کے لیے معلمین بھی فراہم کیے جب کہ غلاف کعبہ کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کا بھی دورہ کرایا۔

یاد رہے کہ عمرہ پروگرام میں شامل نومسلموں نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کی زیارت کی اور اس کی لائبریری سے بھی استفادہ کیا۔

اس موقع پر امام مسجد نبوی ﷺ سے ملاقات کرائی گئی جب کہ نومسلموں کے مختلف سوالات کے جواب بھی دیے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر