
شاہی خاندان کا ملازم بن کر ہوٹل سے فراڈ کرنے والا جعل ساز گرفتار
شاہی خاندان کا ملازم بن کر بھارتی ہوٹل سے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے والا جعل ساز گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خود کو شاہی خاندان کا ملازم بتاکر بھارتی ہوٹل کو 23 لاکھ کا چونا لگانے وا لے جعل ساز کو گرفتار کر لیا گیا۔
چند ماہ قبل خود کو ابو ظبی کی رائل فیملی کا ملازم ظاہر کرتے ہوئے تین مہینے تک نئی دہلی کے ایک لگڑری ہوٹل میں رہنے کے بعد 23 لاکھ 46 ہزار 413 روپے کا بل ادا کیے بغیر فرار ہوگیا تھا ، جو اب پولیس کی تحویل میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ فراڈ گینگ سے ایشوریا رائے کا جعلی پاسپورٹ برآمد
پولیس کا کہنا ہے کہ محمد شریف نامی اس ملزم کے خلاف پولیس اسٹیشن سروجنی نگر میں ہوٹل کے مینیجر انوپم داس گپتا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی تھی بعد ازاں ملزم کو جنوبی کناڈا سے گرفتار کر لیا گیا۔
واضح رہےکہ ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News