
سرد ترین شہر کا درجہ حرارت منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا
انٹارکٹیکا کو دنیا کا سرد ترین مقام تو قرار دیا جاسکتا ہے مگر دنیا کا وہ کونسا شہر ہے جس کو سب سے زیادہ سردی کا سامنا ہوتا ہے؟
یہ اعزاز روس کے شہر ’یاکوتسک‘ کے پاس ہے جو سائبریا کے خطے میں واقع ہے۔
رواں ہفتے دنیا کے سرد ترین شہر ’یاکوتسک‘ میں درجہ حرارت منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے۔
مقامی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ درجہ حرارت منفی 62 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زمین کا سرد ترین مقام کس ملک میں موجود ہے؟
موسم سرما میں اس شہر کا درجہ حرارت منفی 60 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔
کچھ رہائشیوں کا دعویٰ ہے کہ درجہ حرارت اس سے بھی زیادہ کم ہوتا ہے مگر اس کی تصدیق ممکن نہیں کیونکہ منفی 63 سینٹی گریڈ کے بعد تھرمامیٹر کام نہیں کرتے۔
یہاں اتنی سردی ہوتی ہے کہ کسی عمارت یا قبر کے لیے کھدائی کرنا بھی بہت مشکل ثابت ہوتا ہے جبکہ سرد موسم میں یہاں سے طیارے بھی نہیں گزر سکتے یا فصلیں اگانا ممکن نہیں۔
تصاویر دیکھیں:
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News