
بھارت کے یوم جمہوریہ پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپرمنایا جا رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے یوم جمہوریہ پر دنیا بھر میں کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی حمایت جاری رکھے گا، صدر مملکت
میر واعظ عمر فاروق اور دیگر حریت رہنماؤں کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے۔ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں نے اپنے گھروں پر سیاہ جھنڈے لہرا دیے۔
مقبوضہ کشمیر میں دکانیں، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں، سڑکوں پر ٹرانسپورٹ موجود نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں دو کشمیری نوجوان شہید
بھارت نے یوم سیاہ پراحتجاجی ریلیوں کو روکنے کے لیے مقبوضہ وادی میں اضافی فوجی دستے تعینات کردیے ہیں۔
مختلف گلیوں اور سڑکوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کردیا گیا ہے جبکہ متعدد علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News