Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی حمایت جاری رکھے گا، صدر مملکت

Now Reading:

پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی حمایت جاری رکھے گا، صدر مملکت
صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی نے انتہائی اہم اعلان کردیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آزاد جموں و کشمیر کے ممبران قانون ساز اسمبلی اور سینئر سیاسی قیادت سے ملاقات کی۔

اس دوران صدر مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور پوری پاکستانی قیادت سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر کشمیر کاز کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، آزادی کی تحریکوں اور دہشت گردوں کے درمیان واضح فرق ہے، کشمیری بہن بھائی آزادی کی ہر طرح سے منصفانہ جدوجہد کر رہے ہیں۔

کشمیری حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کشمیری حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، افسوس کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کی آزادی کی تحریکوں کو جان بوجھ کر، غلط اور بلا جواز طور پر دہشت گردی کی تحریکوں سے تشبیہ دی جاتی ہے، میڈیا انسانیت کے خلاف دنیا میں کہیں بھی ہونے والی کسی بھی ناانصافی کو دنیا تک پہنچانے کا سب سے موثر ذریعہ ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو کشمیریوں کے حق خودارادیت کی آواز اور امنگوں کو بلند کرنے کے لیے موثر طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے، میڈیا 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور غیر منصفانہ بھارتی اقدامات کو اجاگر کرے؛ بین الاقوامی میڈیا کو آزاد جموں و کشمیر میں کشمیریوں کو حاصل سیاسی، معاشی، سماجی، ثقافتی اور مذہبی آزادیوں کا موازنہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر ہونے والے ظلم، بربریت، تذلیل اور جبر سے کرنا چاہیے۔

ضرور پڑھیں؛ نیا چینی سال پاک چین تعلقات کے لیے یادگار ثابت ہوگا، صدر مملکت

انہوں نے کہا کہ ہمارے کشمیری بھائیوں نے لاتعداد قربانیاں دی ہیں، منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، انشاء اللہ مستقبل قریب میں اپنا حق خودارادیت حاصل کر لیں گے، جموں و کشمیر تنازعہ بھارت نے اقوام متحدہ میں اٹھایا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں میں استصواب رائے کا وعدہ کیا گیا، بدقسمتی سے عالمی سطح پر تنازعہ جموں و کشمیر کو دیگر تنازعات کے مقابلے میں مناسب اہمیت نہیں دی گئی۔

ملاقات کے دوران کشمیری قیادت کی جانب سے بھارتی قابض سیکیورٹی فورسز کی طرف سے مسلسل ڈھائے جانے والے مظالم کو بھی اجاگر کیا گیا۔

اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے قائم مقام صدر انوار الحق، آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس، سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان، آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اراکین اور سینئر سیاسی قیادت موجود تھے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
یونیورسٹی آف سرگودھا کا فٹ بال گراؤنڈ میدان جنگ میں بدل گیا
ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نائب وزیراعظم مقرر
مصری شاہ میں سب انسپکٹر کا قتل، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا
معروف پاکستانی سیاستدان انتقال کرگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر