
ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے سب سے زیادہ دولت سے محرومی کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
ایلون مسک کی ذاتی دولت میں 182 سے 200 ارب ڈالرز کی کمی آنے کو گنیز ورلڈ ریکارڈز نے ایک عالمی ریکارڈ قرار دیا ہے۔
اس سے پہلے یہ ریکارڈ جاپانی ارب پتی ماسوشی سن کے پاس تھا جو 2000 میں 58.6 ارب ڈالرز سے محروم ہوئے تھے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے ایک بلاگ پوسٹ میں ایلون مسک کے حصے میں آنے والے عالمی ریکارڈ کے بارے میں بتایا۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک اب دنیا کے امیر ترین شخص نہیں رہے
گنیز ورلڈ ریکارڈز کا کہنا ہے کہ 2021 کے آخر میں ایلون مسک کی دولت 320 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی تھی مگر 2023 کے آغاز پر وہ گھٹ کر 134 ارب ڈالرز ہوگئی۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے کہا کہ فوربز کے تخمینے کے مطابق ایلون مسک نومبر 2021 کے بعد سے 182 ارب ڈالرز سے محروم ہوچکے ہیں مگر دیگر ذرائع کے مطابق ان کی دولت میں 200 ارب ڈالرز کی کمی آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رواں سال ایلون مسک کی دولت میں بڑی کمی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News