Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں ٹماٹروں کی قلت کے باعث کسان کروڑ پتی بن گئے

Now Reading:

بھارت میں ٹماٹروں کی قلت کے باعث کسان کروڑ پتی بن گئے
بھارت میں ٹماٹروں کی قلت کے باعث کسان کروڑ پتی بن گئے

بھارت میں ٹماٹروں کی قلت کے باعث کسان کروڑ پتی بن گئے

بھارت میں ان دنوں ٹماٹرں کی شدید قلت ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کسان کروڑ پتی بن گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں ٹماٹروں کی قلت جاری ہے اور جو مل رہا ہے وہ انتہائی مہنگے داموں فروخت ہورہا ہے۔

ایسی صورت حال میں بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع پونے میں ایک کسان راتوں رات کروڑ پتی بن گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کسان تکارام بھگوجی گیاکر نے ٹماٹر کاشت کیے تھے اور جب اس کی فصل تیار ہوئی تو ملک میں ٹماٹروں کی شدید قلت تھی جس کا انہوں نے خوب فائدہ اٹھایا۔

تکارام بھگوجی گیاکر نے بڑی ذہانت کے ساتھ اپنے ٹماٹر فروخت کیے اور تقریباً 13 ہزار کریٹ 2 کروڑ روپے میں فروخت کر ڈالے۔

Advertisement

علاوہ ازیں پونے کے شہر جنر میں بھی کئی ایسے کسان سامنے آئے ہیں جنہوں نے ٹماٹر فروخت کرکے کروڑوں روپے کمائے ہیں۔

Advertisement

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے دوران بھارت کے صرف اس علاقے میں 80 کروڑ روپے کے ٹماٹر فروخت ہوئے ہیں جب کہ 100 سے زائد خواتین کو روزگار کے مواقع بھی ملے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی ریاست کرناٹک میں کاشتکار خاندان کی قسمت بھی راتوں رات چمک اٹھی اور انہوں نے ٹماٹروں کے 2 ہزار کریٹ فروخت کرکے ایک دن میں 80 لاکھ روپے کمائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر