Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

توہینِ قرآن؛عراق نے ملعون کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرلیا

Now Reading:

توہینِ قرآن؛عراق نے ملعون کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرلیا
توہینِ قرآن؛عراق نے ملعون کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرلیا

عراق نے سوئیڈن میں توہینِ قرآن کرنے والے شخص کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے شخص کی گرفتاری کے لیے خصوصی وارنٹ جاری کردیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خصوصی وارنٹ عراقی پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں جب کہ وارنٹ گرفتاری انٹرپول کو بھی بھیج دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سوئیڈن میں پناہ گزین 37 سالہ عراقی نژاد ملعون شخص سلوان مومیکا نے 28 جون کو اسٹاک ہوم میں ایک مسجد کے باہر قرآن پاک نذر آتش کرنے کی مذموم کوشش کی تھی۔

اس واقعہ کے بعد دنیا بھر میں موجود مسلمانوں میں شدید غصہ پایا جارہا ہے جب کہ پاکستان میں کئی مقامات پر آج احتجاجی ریلیاں ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

Advertisement

وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر آج ملک بھر میں یومِ تقدسِ قرآن منایا جارہا ہے جب کہ اس موقع پر سرکاری و غیر سرکاری سطح پر سوئیڈن میں ملعون شخص کے ہاتھوں قرآن پاک نذر آتش کیے جانے کے واقعے کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئر لینڈ میں سگریٹ نوشی کی مقررہ عمر میں اضافہ کر دیا گیا
دبئی میں غیرملکیوں کی جائیدادوں کاڈیٹالیک، دنیا کی کئی سیاسی شخصیات کےنام شامل
روسی صدر رواں ہفتے چین کا دورہ کریں گے
انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جاپہنچی
اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کا پہلا بین الاقوامی رکن ہلاک
مودی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر